Home sticky post 5 قاضی فائز عیسیٰ کی کار پر لندن میں حملہ کرنیوالے پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال

قاضی فائز عیسیٰ کی کار پر لندن میں حملہ کرنیوالے پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال

Share
Share

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کار پر لندن میں حملہ کرنے والے پاکستانیوں کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بحال کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق دورۂ لندن کے دوران سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضیف ائز عیسیٰ کی کار پر حملہ کرنے والے پاکستانیوں کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بحال کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے دورۂ لندن کے دوران ان کی کار پر حملہ آور ہونے کے جرم میں حکومت پاکستان نے 23 پاکستانی نژاد افراد کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ منسوخ کردیے تھے۔

اس سے قبل برطانوی عدالت بھی ملزمان کو قاضی فائز عیسیٰ کی کار پر حملے کے الزام سے بری کر چکی ہے۔

قاضی فائز عیسیٰ کی کار پر حملے کے الزام میں چند ایسے افراد کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی منسوخ کیے گئے تھے جو اس وقت وہاں موجود نہیں تھے۔ ایک خاتون جو کچھ برس پہلے برطانیہ چھوڑ کر دبئی جا چکی تھیں، اُن کا بھی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

چین کا امریکی درآمدی مصنوعات پر 84 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

بیجنگ: چین نے امریکی درآمدی مصنوعات پر 84 فیصد تک ٹیرف عائد...

پاکستان کاملکی و غیر ملکی قرض کا حجم 75 ہزار ارب تک پہنچ گیا

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں...

ارشد خان چائے والے کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، نادراسے رپورٹ طلب

لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان...