Home تازہ ترین قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،12نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،12نکاتی ایجنڈا جاری

Share
Share

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5 بجے ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔

اجلاس میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز پر جوابات ایجنڈے کا حصہ ہے، وزیر داخلہ سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس میں مزید 120 دن کی توسیع کی قرارداد پیش کریں گے۔

وزیر تعلیم فیڈرل بورڈ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ 1975 میں ترمیم ، وزیر پارلیمانی امور خصوصی اقتصادی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے جبکہ وزیر قانونی قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی سال 2023 اور 2024 کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی ۔

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق اظہار تشکر کی تحریک ایوان میں پیش کریں گے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...