Home ٹاپ سٹوری بانی پی ٹی آئی کی کمی محسوس کی جارہی ہے، عمران خان کی رہائی وقت کا تقاضا ہے، اعظم سواتی

بانی پی ٹی آئی کی کمی محسوس کی جارہی ہے، عمران خان کی رہائی وقت کا تقاضا ہے، اعظم سواتی

Share
Share

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا یہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی، وقت کا تقاضا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔

پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ انڈیا کی جارحیت اور کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم انسانیت کی بدترین تاریخ ہے، آج جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، ہماری فوج ملک و قوم کے دفاع کیلئے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی کمی محسوس کی جارہی ہے، بھارت کو شکست دینے کیلئے عوام کا فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ضروری ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی باعزت رہائی ناگزیر ہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ بانی نے پہلے ہی کہا تھا یہ ملک بھی میرا ہے یہ فوج بھی میری ہے، جن مسخروں کو حکومت دی ہوئی ہے ، یہ ملک کو بچا نہیں سکتے، نواز شریف ، شہباز شریف اور آصف زرداری نے اے ٹی ایم مشین کی طرح ملک کو لوٹا۔

اعظم سواتی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔

اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی اے کی تین انکوائریز ہیں، اسسٹنٹ کمشنر اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اور کیس کی رکارڈ ابھی تک نہیں ایا۔

جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے کہا کہ وفاق کی دلچسپی بھی ہے اور سستی بھی ہے، ان عہدوں پر جو لوگ بیٹھے ہیں یہ معزز لوگ ہے، اگر ان کے خلاف کیسز ہے تو رکارڈ دیں، اگر کیسز نہیں ہے تو بھی بتا دیں، یہ بھی اپنا کام کرے گے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل صاحب آئندہ سماعت پر رکارڈ لے ائے، نہیں تو ہم لکھے گے کہ کوئی کیس نہیں ہے اور درخواست نمٹا دے گے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ میں دل کا مریض ہوں، ایک مہینے کا ٹائم دیا جائے، وفاقی حکومت نے کیسز بنائے ہیں،

عدالت نے اعظم سواتی کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی، عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت مہینے میں اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہم کریں۔

Share
Related Articles

ہم پہل نہیں کریں گے مگر بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پہلگام واقعے کے بعد...

بھارتی جارحیت پر عمران خان نے پہلے ہی کہہ رکھا ہے کہ سوچیں گے نہیں جواب دیں گے، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ آج...

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرنے اور ٹیرر فنانسنگ میں ملوث ہے،پاک فوج نے ثبوت پیش کردیے

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے...

پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر بھارت میں نوجوان کو ہجوم نے بیدردی سے قتل کردیا

کرناٹک:بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر منگلور میں کرکٹ میچ کے دوران ’پاکستان...