کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے زیرِ اہتمام گورنر ہاؤس میں یومِ تشکر کی پروقار تقریب کاانعقاد کیاگیا۔
تقریب میں پاک فوج کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیاگیا۔ گورنر سندھ کی جانب سے گولڈ میڈلز عطاءکئے گئے۔کیپٹن فاروق، کیپٹن محمد عاقب جاوید، کیپٹن حیدر اور سپاہی مہتاب علی کو بعد از شہادت گولڈ میڈلزسے نوازاگیا۔
تقریب میں شہداء کے ورثا، وفاقی و صوبائی اراکین اور آئی ٹی طلبہ نے شرکت کی ۔ گورنر سندھ نے یومِ تشکر کی مناسبت سے شرکاء کے ہمراہ کیک کاٹا۔
تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیاگیا۔ اس موقع پر گورنر ہاؤس کی فضائیں ملی نعروں سے گونج اٹھیں۔