Home sticky post 5 ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارتی شہریوں پر زمین تنگ، ملک سے نکالنے کی دھمکی

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارتی شہریوں پر زمین تنگ، ملک سے نکالنے کی دھمکی

Share
Share

واشنگٹن: امریکہ نے بھارتی شہریوں کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی شخص ویزا کی مقررہ مدت سے زیادہ قیام کرتا ہے تو اسے ملک بدر کیا جا سکتا ہے، اور مستقبل میں امریکہ کا سفر کرنے پر مستقل پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارتی شہریوں پر زمین تنگ کردی گئی امریکہ سے غیر قانونی بھارتی شہریوں کا انخلاء جاری ہے ۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور ملک بدری کے عمل میں تیزی آ گئی ہے۔

امریکی سفارتخانے کاکہناہے کہ اگر کوئی امریکہ میں اپنے ویزا کی مقررہ مدت سے زیادہ قیام کرتا ہے، تو اس کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے،مستقبل میں امریکہ کا سفر کرنے پر مستقل پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکہ میں 7.25 لاکھ بھارتی غیر قانونی طور پر مقیم ہیں جن کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے اورسال 2023 میں 51,000 بھارتیوں نے امریکہ میں پناہ کی درخواست دی، گزشتہ 5 سال میں 470 فیصد اضافہ ہواہے ۔

امریکی سفارت خانے کاکہناہے کہ مودی کے زیر حکومت بے روزگاری خطرناک حدوں کو چھونے لگی، اپریل 2025 میں شرح 5.1 فیصد تک جا پہنچی۔شہری علاقوں میں بے روزگاری 6.5 فیصد، نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہیں۔جبکہ معاشی بدحالی اور بے روزگاری کے باعث بھارتی شہریوں کی امریکہ ہجرت میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے ۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...