Home سیاست بلوچستان میں 7روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا

بلوچستان میں 7روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا

Share
Share

کوئٹہ:بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کل(پیر)سے ہوگا۔مہم سات روز جاری رہے گی۔

بلوچستان میں رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم
26 مئی سے شروع ہورہی ہے ۔ سات روزہ مہم کا ٹارگٹ 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانا ہے ۔

پولیو مہم میں11 ہزار 659 ٹیمیں مہم میں حصہ لیں گی ۔ 9 ہزار 129 موبائیل ٹیموں کے ساتھ 958ٹیمز فکسڈ سائیٹس اور 586ٹرانزٹ پوائنٹس پر موجود ہونگی۔مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے ڈراپس بھی پلائے جائیں گے ۔

رواں سال اب تک صوبے سے ایک بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔ تاہم ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق وائرس بلوچستان کے ماحول میں ابھی بھی موجود ہے۔اس لئے پولیو ورکرز سے تعاون کریں ۔ اور اپنے بچوں کو پولیو ڈراپس لازمی پلوائیں ۔ کیونکہ پولیو سے جنگ ہمارے صحت مند مستقبل کی ہے۔

Share
Related Articles

بچوں کی ذہنی صحت متاثر کرنے کا الزام، یوٹیوب کو قانونی چیلنج کا سامنا

فلوریڈا: گوگل کی ملکیت والے ویڈیو پلیٹ فارم YouTube کو بچوں کی...

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...