Home تازہ ترین وزیراعظم ترکیہ کے دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے،ترک صدر سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم ترکیہ کے دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے،ترک صدر سے ملاقات کریں گے

Share
Share

استنبول:وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے۔

استنبول کے ہوائی اڈے پہنچنے پر ترک وزیر دفاع یشار گلر (Yashar Guler)، گورنر استنبول ، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک ( Burhan Kayaturk)، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، کونسل جنرل استنبول نعمان اسلم، حکومت ترکیہ کے اعلی حکام اور ترکیہ میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں نے انکا استقبال کیا.

وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے آج ملاقات کریں گے۔دونوں راہنما ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دفاع، معیشت، سیاحت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی بات چیت کرینگے۔

وزیر اعظم کے دورے کا مقصد ترکیہ کے عوام اور بلخصوص صدر ایردوان کا شکریہ ادا کرنا ہے، ترکیہ نے ہمیشہ کی طرح حالیہ پاک-بھارت کشیدگی میں بھی پاکستان کی اصولی موقف کی بھر پور حمایت کی۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات ونشریات عطا واللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...