Home sticky post 3 پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے برسلز میں غیر ذمہ دارانہ بیانات کو سختی سے مسترد کر دیا

پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے برسلز میں غیر ذمہ دارانہ بیانات کو سختی سے مسترد کر دیا

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے برسلز میں مختلف میڈیا انٹرویوز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بیانیہ اُس کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے بھارتی قیادت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے خلاف اپنی جنونیت ترک کرے اور اپنی گفتگو کا معیار بہتر بنائے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات کو سختی سے مسترد کرتا ہےاعلیٰ سفارتکاروں کی گفتگو کا مقصد اشتعال انگیز جملے بازی کی بجاے امن و ہم آہنگی کو فروغ دینا ہونا چاہیے، کسی وزیر خارجہ کے لب و لہجہ اور گفتگو کا معیار اُن کے باوقار منصب کے شایانِ شان ہونا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے بھارت ایک من گھڑت بیانیہ کے ذریعے خود کو مظلوم ظاہر کر کے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی مذموم مہم میں مصروف ہےبھارت کی مسلسل پاکستان مخالف ہرزہ سرائی اُس کے سرحد پار دہشت گردی کی پشت پناہی اور مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم و جبر پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔بھارت کو دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے خود پر نظر ڈالنی چاہیے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت کو اپنی دہشت گردی، تخریب کاری اور ہدف وار قتل و غارت گری میں ملوث ہونے پر غور کرنا چاہیےبھارت کو حالیہ جارحانہ اقدامات کے جواز کے لیے جھوٹے اور گمراہ کن بیانیے گھڑنے سے باز آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی، مکالمے اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہےتاہم وہ کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری کے دفاع کے عزم اور صلاحیت میں پُرعزم ہےجیسا کہ گزشتہ ماہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ حملوں کے بعد پاکستان کے مؤثر جواب سے ظاہر ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بیانیہ اُس کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہےیہ مایوسی اسے پاکستان کے خلاف ایک ناکام عسکری مہم کے بعد سامنے ہوئی ہےبھارتی قیادت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے خلاف اپنی جنونیت ترک کرے اور اپنی گفتگو کا معیار بہتر بنائے۔
ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ تاریخ اُنہیں یاد نہیں رکھے گی جنہوں نے سب سے زیادہ شور مچایا، تاریخ اُنہیں یاد رکھے گی جو سب سے زیادہ دانشمندانہ انداز میں عمل پیرا رہے۔

Share
Related Articles

اسرائیلی جارحیت ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہے، پاکستان

اسلام آباد:پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو جارحیت قرار دیتے ہوئے...

اسرائیلی جارحیت پر ایران کا جوابی حملہ، 100 سے زائد ڈرونز داغ دیئے

یروشلم : اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کیخلاف...

اسرائیلی حملے کا علم تھا، لیکن امریکی فوج شامل نہیں تھی ، صدر ٹرمپ کا انکشاف

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایران...