Home تازہ ترین این ایچ اے کے تمام ٹول پلازوں کی کھلی نیلامی کا فیصلہ

این ایچ اے کے تمام ٹول پلازوں کی کھلی نیلامی کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے 74 ٹول پلازوں کی کھلی نیلامی کا اعلان کر دیا ہے، جو 19 جون کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔

وفاقی وزیر نے ہدایت دی ہے کہ نیلامی کا سارا عمل میڈیا کی موجودگی میں کیا جائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ٹول پلازوں کی اوپن آکشن کے ذریعے نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا براہ راست فائدہ این ایچ اے اور حکومتی خزانے کو ہو گا۔

وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ جناح کنونشن سینٹر میں بولی دہندگان کے لیے تمام سہولیات، بشمول بینک کاؤنٹرز، مہیا کی جائیں۔عبدالعلیم خان نے واضح کیا کہ این ایچ اے کے ریونیو میں اضافہ ان کی اولین ترجیح ہے، اور ادارے میں اصلاحات و بہتری کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر کے 74 ٹول پلازوں کی نیلامی کے لیے اشتہارات جاری کیے جا چکے ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...