Home sticky post 5 وزیر اعظم کی پاک فضائیہ کو رائل انٹرنیشنل ٹیٹوائیر شو میں ایوارڈز جینتے پر مبارکباد

وزیر اعظم کی پاک فضائیہ کو رائل انٹرنیشنل ٹیٹوائیر شو میں ایوارڈز جینتے پر مبارکباد

Share
Share

اسلا م آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاک فضائیہ کی یو کے میں منعقدہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (Royal International Air Tattoo-RIAT) ائیر شو میں ایوارڈز جینتے پر مبارکباددی ہے ۔

وزیرِ اعظم نے پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر بلاک سی اور C-130 کے شاندار کارکردگی پر پاک فضائیہ کی قیادت، پائلٹس، ٹیکنیشنز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاک فضائیہ کی قیادت کے ویژن اور پائلٹس و ٹیکنیشنز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہو رہا ہے۔پاک فضائیہ نے مئی 2025 میں دشمن کے 6 طیارے گرا کر عملی میدان میں اپنا لوہا منوایا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی کامیابیاں اس بات کی عکاس ہیں کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی اکیسویں صدی کی سب سے بڑی اور طویل فضائی جنگ میں بہترین کارگردگی کی بدولت رہتی دنیا تک مثال دی جائے گی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...