Home sticky post 3 شام اور اسرائیل کے درمیان شہر سویدا میں جنگ بندی پر اتفاق

شام اور اسرائیل کے درمیان شہر سویدا میں جنگ بندی پر اتفاق

Share
Share

دمشق:شام کے صوبے سویدا میں دروز اور بدوؤں کے درمیان جھڑپوں میں اسرائیل بھی فریق بن گیا جس کے بعد سے حالات مزید کشیدہ ہوگئے تھے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور شام نے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جو فی الحال 48 گھنٹے تک نافذ العمل ہے۔اس جنگ بندی کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل نے مشروط طور پر شام کی سیکیورٹی فورسز کو سویدا میں داخلے کی اجازت دی ہے۔

شام کے جنوبی صوبے سویدا میں جاری شدید جھڑپوں کے بعد شامی حکومت نے بھی نئی جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے اندرونی سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی شروع کر دی ہے۔شام کی عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شامیوں کے ناحق خون کو بچانے اور قومی وحدت کو قائم رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سویدا میں گزشتہ ایک ہفتے سے دروز اور بدو جنگجوؤں کے درمیان جاری جھڑپوں میں 260 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 80 ہزار سے زائد گھر چھوڑ کر جا چکے۔

شامی صدر احمد الشراع نے ہفتہ کے روز قوم سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی مداخلت نے سویدا میں کشیدگی میں مزید اضافہ کیا اور موجودہ صورتحال ایک خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے۔

صدر احمد الشراع نے امریکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کئی بین الاقوامی قوتوں کی اپیل پر حکومت نے مداخلت کی تاکہ امن و امان بحال ہو۔

ادھر اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں سویدا کے علاقے میں اس کی مداخلت کا مقصد دروز اقلیت کا تحفظ تھا جنہیں وہ اپنا "بھائی” قرار دیتا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...