Home #ٹرینڈ پاکستان کی معیشت تیزی سے بہتر ہونے پر کاروباری افراد کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،گیلپ سروے

پاکستان کی معیشت تیزی سے بہتر ہونے پر کاروباری افراد کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،گیلپ سروے

Share
Share

اسلام آباد:گیلپ سروے کی رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے بہتر ہونے پر کاروباری افراد کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔61فیصد کاروباری طبقے نے موجودہ کاروباری حالات کو موافق ترین قرار دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق گیلپ کے بزنس سروے 2025کے اعدادوشمار کہتے ہیں کہ درست فیصلوں کے نتیجے میں کاروباری افراد نے معیشت کی درست سمت کی نشاندہی کی جو پچھلے چار سالوں میں سب سے بڑا اضافہ ہے،61فیصد کاروباری طبقے نے موجودہ کاروباری حالات کو موافق ترین قرار دیا ہے،یہ شرح پچھلے سال 55 فیصد تھی۔ 46فیصدکاروباری حضرات نے موجودہ حکومت کو پچھلی حکومت کی نسبت بہتر اقتصادی انتظام چلانےوالا قرار دیا ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق یہ شرح پچھلے سال 24 فیصد تھی جس میں خاطر خواہ اضافہ نظر آیا ہے۔مستقبل کی امید میں استحکام60فیصد سے ایک فیصد بڑھ کر 61 فیصد ہوچکاہے تاہم بدعنوانی کی رپورٹنگ میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی۔گزشتہ چھ ماہ میں رشوت دینے والے کاروباری حضرات کی شرح 34% سے کم ہو کر 15% رہ گئی ہے۔ سروے میں توانائی کا منظرنامہ بھی بہتر نظر آرہا ہے۔ دن کے وقت لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنے والے کاروباری افراد کی شکایات میں کمی کی شرح گزشتہ سالوں کے مقابلے میں بہتری کی جانب اشارہ کرتی ہے ۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے گیلپ سروے بزنس کانفیڈینس انڈیکس رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...