Home تازہ ترین این ایف سی کے تحت صوبوں کو محاصل کی تقسیم کا فارمولہ تبدیل کرنے کی تیاریاں

این ایف سی کے تحت صوبوں کو محاصل کی تقسیم کا فارمولہ تبدیل کرنے کی تیاریاں

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے تحت صوبوں کو محاصل کی تقسیم کا فارمولہ تبدیل کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔
ذرائع کے مطابق وفاق صوبوں کو ملنے والے 57.5 فیصد کوٹے میں کمی کی تجویز دے گا، اس سلسلے میں صوبوں سے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی تاہم اختلاف کی صورت میں 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے محاصل کا موجودہ فارمولہ تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق صوبوں کو آبادی کی بنیاد پر موجودہ 82 فیصد کوٹے میں کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ اس کے بجائے کم آبادی، ٹیکسیشن، کلائمیٹ چینج اور ڈویلپمنٹ کی کارکردگی کو تقسیم فارمولے کا حصہ بنانے کی سفارش بھی زیر غور ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ذمہ داری بھی صوبوں کو منتقل کرنے کا منصوبہ ہے، اسی طرح سالانہ ترقیاتی پلان (ADP) کو بھی صوبوں کے حوالے کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
نئے این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے خود اقدامات کرنا ہوں گے، اس مقصد کے لیے وزارت خزانہ نے اپنے حکام کو حتمی تجاویز مرتب کرنے اور ورکنگ پیپر تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...