Home Uncategorized ڈی آئی خان میں طوفانی بارش اور آندھی سے 6 افراد جاں بحق، 47 زخمی

ڈی آئی خان میں طوفانی بارش اور آندھی سے 6 افراد جاں بحق، 47 زخمی

Share
Share

ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور گردونواح میں شدید طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے نقصانات، مختلف علاقوں میں چھتیں، دیواریں، درخت، سائن بورڈز اور بجلی کے کھمبے گرنے کے واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 47 زخمی ہو گئے۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

متعدد علاقوں میں سڑکوں پر درخت اور بجلی کے پول گرنے سے آمدورفت معطل ہو گئی تھی، تاہم ریسکیو اداروں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے راستے کھول دیے گئے ہیں۔ طوفان کے باعث گرنے والے سولر پلیٹس، بل بورڈز اور دیگر رکاوٹوں کو بھی ہٹایا جا رہا ہے۔ریسکیو 1122، ضلعی پولیس اور دیگر امدادی ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...