Home sticky post 2 وزیر اعظم شہباز شریف 30 اگست تا 4 ستمبر چین کا سرکاری دورہ کریں گے

وزیر اعظم شہباز شریف 30 اگست تا 4 ستمبر چین کا سرکاری دورہ کریں گے

Share
Share

اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر 30 اگست سے 4 ستمبر 2025 تک چین کا دورہ کریں گے، جہاں وہ تیانجن میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دورۂ چین کے دوران وزیر اعظم کی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں ہوں گی جن میں پاک چین دو طرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وہ بیجنگ میں عالمی رہنماؤں کے ساتھ دوسری جنگِ عظیم کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی فوجی پریڈ میں بھی شریک ہوں گے۔

وزیر اعظم چین کے نمایاں کاروباری رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور بیجنگ میں پاکستان-چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کا تسلسل ہے، جو پاک چین "ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری” کو مزید مضبوط بنانے، سی پیک کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھانے اور اہم علاقائی و عالمی امور پر باقاعدہ رابطے کے عزم کا مظہر ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...