Home sticky post 4 بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ پر دو خواتین نے انڈا پھینک دیا،علیمہ خان کاموقع موقف بھی سامنے آگیا

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ پر دو خواتین نے انڈا پھینک دیا،علیمہ خان کاموقع موقف بھی سامنے آگیا

Share
Share

راولپنڈی :راولپنڈی اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان پر دو خواتین نے انڈا پھینک دیا۔ واقعہ داہگل ناکے کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔

عینی شاہدین کے مطابق انڈا مارنے کے بعد دونوں خواتین اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہونے لگیں تاہم موقع پر موجود کارکنوں نے گاڑی کو گھیرے میں لے لیا اور مکے پتھر مارنے سے گاڑی کے شیشے توڑنے کی کوشش کی۔ بعدازاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں خواتین کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے جبکہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خیبرپختونخوا سے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مظاہرین اپنے مطالبات کے سلسلے میں وہاں موجود تھے۔ خواتین نے سوالات کے جواب نہ ملنے پر ردعمل کے طور پر انڈا پھینکا۔

واقعے کے دوران شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی بھی دیکھنے میں آئی۔ اس موقع پر علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں فکر نہیں کوئی حملہ کرے، ہمیں پہلے سے علم تھا ایسے واقعات ہوں گے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...