Home sticky post 5 وزیراعظم کی دوحہ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت، پاکستان قطر اور فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے،شہباز شریف

وزیراعظم کی دوحہ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت، پاکستان قطر اور فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے،شہباز شریف

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی افواج کی جانب سے رہائشی علاقے پر بمباری کو غیرقانونی اور انسانیت سوز اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس” پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ میں پاکستان کے عوام،حکومت اوراپنی طرف سے دوحہ پر اسرائیلی افواج کی جانب سے غیر قانونی حملے اور خوفناک بمباری، رہائشی علاقے کو نشانہ بنانے اور معصوم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی شدید مذمت کرتا ہوں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردی اور یکجہتی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، قطری شاہی خاندان اور قطر کے عوام کے ساتھ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے جارحیت کا یہ عمل سراسر بلاجواز ہے۔ یہ حملہ قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔یہ ایک انتہائی خطرناک اشتعال انگیزی ہے جس سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جارحیت کے خلاف ریاست قطر اور فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور طریقے سے کھڑا ہے ۔

Share
Related Articles

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...