Home sticky post 6 واضح ہوگیا کہ اسرائیل جنگ کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں،ترکیہ

واضح ہوگیا کہ اسرائیل جنگ کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں،ترکیہ

Share
Share

استنبول :ترکیہ نے قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ردعمل میں کہا ہےکہ واضح ہوگیا کہ اسرائیل جنگ کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں۔

وزارت خارجہ کے بیان میں قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل جنگ ختم کرنے کے کسی معاہدے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ’جنگ بندی کی بات چیت جاری ہونے کے دوران حماس کے مذاکراتی وفد کو نشانہ بنانا اس بات کی علامت ہے کہ اسرائیل کا مقصد امن تک پہنچنا نہیں بلکہ جنگ کو جاری رکھنا ہے۔

ترک وزارت خارجہ نے بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ صورتحال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسرائیل نے خطے میں اپنی توسیع پسندانہ پالیسی اور دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر اپنا لیا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...