Home تازہ ترین وزیر اعظم کا امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، دوحہ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت،قطر سے مکمل اظہارِ یکجہتی

وزیر اعظم کا امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، دوحہ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت،قطر سے مکمل اظہارِ یکجہتی

Share
Share

اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ وزیراعظم نے دوحہ پراسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی اور پاکستان کی جانب سے قطر سے مکمل یکجہتی کااظہارکیا۔

امیر قطر سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے دوحہ میں غیر قانونی اور وحشیانہ بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت کی، جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان اور شہری املاک کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے امیر قطر، قطری شاہی خاندان اور قطر کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے اسرائیل کے اس حملے کو بزدلانہ اور قطری خود مختاری و علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ علاقائی امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان قطر کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور اس مشکل وقت میں امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

قطر کے امیر نے بھائی چارے اور اظہار یکجہتی پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ پاکستان اور قطر کے گہرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...