Home تازہ ترین سی ڈی ڈبلیو پی نے 8 ارب روپے مالیت کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

سی ڈی ڈبلیو پی نے 8 ارب روپے مالیت کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

Share
Share

اسلام آباد:سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے8ارب روپے مالیت کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے 228 ارب روپے کے 4 منصوبے منظوری کیلئے ایکنک کوبھجوادئیے۔

سی ڈی ڈبلیو پی کااجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات وڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ ان میں سے 3 منصوبے جن کی لاگت 8 ارب روپے ہے، سی ڈی ڈبلیو پی کی سطح پر منظور ہوئے جبکہ 4 منصوبے جن کی مجموعی لاگت 228 ارب روپے ہے ، ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل ایکنک کو منظوری کے لیے بھجوائے گئے۔

ان منصوبوں میں شعبہ تعلیم میں “انکلوسیو اینڈ ریسپانسیو ایجوکیشن پروگرام” کی اصولی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزارتِ تعلیم سے 10 سالہ غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں کی رپورٹ بھی طلب کی گئی۔

صحت کے شعبے میں لاہور میں “نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ” منصوبہ (74.9 ارب روپے) ECNEC کو بھیجا گیا۔ جس کے تحت دو مراحل میں جدید کینسر اسپتال قائم کیا جائے گا ۔

ابلاغ عامہ میں”نیشنل سینٹر فار برانڈ ڈویلپمنٹ” کا منصوبہ 185 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کیا گیا۔اجلاس میں آبی وسائل کے ضمن میں بلوچستان کے لیے 449 ارب روپے کا”واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ پراجیکٹ” ECNEC کو بھیجا گیا۔

منصوبے میں ڈیمز، نہروں کی بحالی، آبپاشی نظام، اور زرعی ترقی شامل ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...