واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کیساتھ انسدادِ دہشتگردی سے ا?گے بڑھ کر معاشی شراکت داری چاہتا ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ تزویراتی تعلقات بڑھا رہا ہے مگر بھارت سے دوستی متاثر نہیں ہوگی۔ امریکی وزیر خارجہ نے یہ بیان اس موقع پر آیا ہے جب ان کی بھارتی ہم منصب سے آسیان اجلاس کے موقع پر ملاقات متوقع ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات میں بہتری ا?ئی ہے۔ہمیں پاکستان کے ساتھ اپنے سٹریٹیجک تعلقات کو وسعت دینے کا ایک موقع دکھائی دیتا ہے۔