Home highlight حکومتوں کا فوکس معیشت کو ڈنڈے کے زور پر چلانا ہوتا ہے لیکن معیشت کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جاسکتا،بلاول بھٹو

حکومتوں کا فوکس معیشت کو ڈنڈے کے زور پر چلانا ہوتا ہے لیکن معیشت کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جاسکتا،بلاول بھٹو

Share
Share

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان سینٹرلائزیشن پر یقین رکھتے ہیں، لیکن پاکستان پیپلز پارٹی ڈی سینٹرلائزیشن پر یقین رکھتی ہے، حکومتوں کا فوکس معیشت کو ڈنڈے کے زور پر چلانا ہوتا ہے لیکن معیشت کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جاسکتا۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بزنس کے حوالے سے تاریخ کو غلط پیش کیا جاتا ہے، لیکن ہم تاریخ کو چھوڑکر مستقبل کی طرف آتے ہیں، ہم ایف پی سی سی آئی کے ایڈوائزری گروپ کیساتھ مل کر کام کرینگے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم تین نسلوں سے پاک چین تعلقات کو لے کر چل رہے ہیں، چین نے پاکستان کے لیے بہت سی کاروباری رعایتیں دی ہیں، بطور وزیر خارجہ میں نے دیکھا کہ ہم اس سے فائدہ نہیں اٹھا پارہے، ہمیں ضلعی سطح کی اکانومی کیلئے کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیرف وار،کی وجہ سے پاکستان کیلئے عالمی سطح پر اکنامک گنجائش نکلی ہے۔جی ایس پی پلس کی وجہ سے بطور وزیر خارجہ یورپ کا شکریہ ادا کرتا تھا، لیکن اس سے یورپ کی ایکسپورٹ میں بھی 60 فیصد اضافہ ہوا، صدر پاکستان،گورنر پنجاب، گورنر کے پی کے ،سندھ حکومت کیساتھ ساتھ وزیراعظم بھی بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان سینٹرلائزیشن پر یقین رکھتے ہیں، لیکن پاکستان پیپلز پارٹی ڈی سینٹرلائزیشن پر یقین رکھتی ہے، اس لیے ہم ایف پی سی سی آئی کی ضلعی سطح پر معاشی پروگرام کی حمایت کرتے ہیں، حکومتوں کا فوکس معیشت کو ڈنڈے کے زور پر چلانا ہوتا ہے لیکن معیشت کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جاسکتا، 18ویں ترمیم سے پہلے وفاق سیلز ٹیکس لیتا تھا، 18ویں ترمیم کے بعد سندھ نے سب سے پہلے اس پر کام کیا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...