Home sticky post 6 کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اپیل مسترد

کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اپیل مسترد

Share
Share

کوئٹہ:کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتخابات ملتوی کرنے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ بلدیاتی الیکشنز مقررہ شیڈول کے مطابق 28 دسمبر کو ہی ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا ہے جس میں صوبائی حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 220 کے تحت صوبائی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل معاونت فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
فیصلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی جسے کمیشن نے مسترد کر دیا۔
دوسری جانب ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے اختلافی نوٹ لکھا ہے جس میں موٴقف اپنایا گیا ہے کہ سخت موسمی حالات اور سیکیورٹی صورتحال کے باعث ووٹر ٹرن آوٴٹ کم رہنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے سفارش کی کہ حالات بہتر ہونے تک بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے جائیں۔
الیکشن کمیشن کے اکثریتی فیصلے کے تحت کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات اب شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...