Home sticky post 6 کسی عورت کا نقاب زبردستی ہٹانا انسانی وقار اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے، اویس لغاری

کسی عورت کا نقاب زبردستی ہٹانا انسانی وقار اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے، اویس لغاری

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی سرداراویس احمد لغاری نے بہار کے وزیراعلیٰ کی جانب سے ڈاکٹر نصرت پروین کو عوامی طور پر ذلیل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی عورت کا نقاب زبردستی ہٹانا انسانی وقار اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔

بھارت میں مسلمان خاتون کے حجاب کی بے حرمتی پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بہار کے وزیرِ اعلیٰ کے اقدام کی شدید مذمت کرتا ہوں ، ڈاکٹر نصرت پروین کی سرِ عام تضحیک انسانی وقار اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک خاتون کا نقاب زبردستی ہٹانا ناقابلِ قبول اور افسوسناک عمل ہے۔اس واقعے کو مذاق سمجھنا قابل افسوس ہے، بھارت میں مسلم خواتین کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا تشویشناک رجحان سامنے آیا ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ ڈاکٹر نصرت پروین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔بہار کے وزیرِ اعلیٰ غیر مشروط معافی مانگیں ۔مذہبی آزادی کی پامالی عالمی برادری کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...