Home highlight وزیراعظم نے ٹی چوک پر اقبال فلائی اوور اورایکسپریس وے سگنل فری کوریڈور کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم نے ٹی چوک پر اقبال فلائی اوور اورایکسپریس وے سگنل فری کوریڈور کا افتتاح کر دیا

Share
Share

اسلام آباد:خدمت کی سیاست کا مشن جاری، اسلام آباد میں ایک اور ترقیاتی منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوگیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹی چوک پر اقبال فلائی اوور اورایکسپریس وے سگنل فری کوریڈور کا افتتاح کر دیا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان ٹریفک کے بہاؤ میں روانی یقینی بنانے اور عوام کی سہولت کے لیے بنیادی ڈھانچے کا ایک اور منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جی ٹی روڈ کے سنگم پراقبال فلائی اوور کا افتتاح کیا۔یہ اہم منصوبہ 77دن کی ریکارڈ مدت میں ایک ارب چالیس کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ۔

وزیراعظم نے ایکسپریس وے سگنل فری کوریڈور کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان منصوبوں سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں جی ٹی روڈ سے داخل ہونے والی ٹریفک جام کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو گیا ہے ۔وزیراعظم نے ان منصوبوں کا ستمبر میں سنگ بنیاد رکھا تھا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منصوبے کی بروقت تکمیل پر وزیر داخلہ ، چیئرمین سی ڈی اے اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شفافیت اور معیار کو یقینی بناتے ہوئے آگے بڑھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نےبتایا کہ وفاقی دارالحکومت کی ترقی کے لیے وژن 2027 پر عمل پیرا ہیں ۔ عوامی فلاح کے 134 منصوبے مکمل کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سپیڈ کے ساتھ شفافیت اور معیار پر بھی پوری توجہ مرکوز ہے ۔اقبال فلائی اوور کے ساتھ سروس روڈز بھی تعمیر کی جائیں گی ۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...