Home sticky post 6 وزیراعظم شہباز شریف کا پی آئی اے کی کامیاب بڈنگ کے انعقاد پر اظہار تشکر، قوم کو مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کا پی آئی اے کی کامیاب بڈنگ کے انعقاد پر اظہار تشکر، قوم کو مبارکباد

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری کے لیےکامیاب بڈنگ کے انعقاد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے پر قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے لئے اقدامات کیےجائیں گے ۔پی آئی اے کی نجکاری کا یہ عمل انتہائی اہم سنگ میل ہے ۔ بولی کا عمل انتہائی شفاف رہا ۔انہوں نے کہا کہ معیشت کو مزید مستحکم کرنے میں پی آئی اے اور دیگر ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری اہم کردار ادا کرے گی۔

محمد شہبازشریف نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری اس بات کا ثبوت ہے کہ ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی اداروں کے تعاون سے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر برائے نجکاری محمد علی، نجکاری کمیشن اور متعلقہ افراد کی کوششیں لائق تحسین ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے اشتراک سے ملک کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے پر عزم ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...