Home sticky post 6 وزارتِ سمندر پار پاکستانیز کی اصلاحات سے بیرون ملک روزگار، تحفظ اور ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ

وزارتِ سمندر پار پاکستانیز کی اصلاحات سے بیرون ملک روزگار، تحفظ اور ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ

Share
Share

اسلام آباد: وزارتِ سمندر پار پاکستانی و ترقیِ انسانی وسائل نے نظام میں بہتری کے اقدامات کے ذریعے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے روزگار، تحفظ اور ترسیلات زر میں اہم اضافہ کیا ہے۔ بیورو آف امیگریشن کی سہولت کاری کے نتیجے میں سال 2025ء میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 62 ہزار 499 افراد بیرونِ ملک بھیجے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہیں۔

اسی دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کارکنوں کی ترسیلاتِ زر میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر 40 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے سال 2025 ء میں تقریباً 40 ارب ڈالر بجھوائے گئے۔ جو ملکی معیشت اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اوورسیز پاکستانیوں کے بڑھتے کردار کی عکاسی کرتی ہیں۔

وزارت نے اٹلی، بیلاروس اور عراق کے ساتھ نئے لیبر موبلٹی معاہدے کیے، جس سے پاکستانی افرادی قوت کے لیے باعزت روزگار، محفوظ امیگریشن اور ورکر ویلفیئر کے مواقع میں اضافہ ہوا۔ اٹلی نے پاکستان کے لیے تین سال کے لیے سالانہ 3,500 کارکنوں کا کوٹہ مختص کیا، جو مہمان نوازی، ہیلتھ کیئر، زراعت اور شپ بریکنگ جیسے شعبوں میں مواقع فراہم کرے گا۔ قطر نے 19 سال بعد پاکستانی کارکنوں کے لیے ورک ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کیا، جس سے خلیجی ممالک تک رسائی میں اضافہ ہوا۔

شفافیت اور نگرانی کے لیے وزارت نے ای-پروٹیکٹر سسٹم متعارف کرایا، جس کے نتیجے میں ناکام کارکردگی پر 71 اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے لائسنس منسوخ کیے گئے۔ ساتھ ہی معیاری پری ڈیپارچر اورینٹیشن پروگرام اور لازمی ویب بیسڈ سافٹ اسکلز ٹریننگ ماڈیول بھی نافذ کیا گیا۔

فلاحی اقدامات کے تحت شادی گرانٹ 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے، وفات گرانٹ 8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کردی گئی۔ وزارت نے 2025ء میں پہلا اوورسیز پاکستانی کنونشن منعقد کیا اور 16 بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے پہلی بار سول ایوارڈز کا اعلان کیا۔

قانونی تحفظ کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام سے جائیدادی تنازعات کے حل میں تیزی آئے گی، اور حادثاتی موت و معذوری کے لیے انشورنس اسکیم بھی متعارف کرائی گئی، جس کے تحت 20 لاکھ روپے تک کوریج، 50 ہزار روپے جنازہ گرانٹ اور لاش کی وطن واپسی کے انتظامات شامل ہیں۔

مزید برآں، مہنگائی کے پیشِ نظر ریٹائرڈ ورکرز کے لیے ای او بی آئی کی کم از کم پینشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا، جو 11 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی۔ یہ اقدامات بیرون ملک باعزت روزگار کے فروغ، کارکنوں کے تحفظ اور قومی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...