Home sticky post 3 امریکہ کے کئی علاقے برفانی طوفان کی لپیٹ میں،ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی

امریکہ کے کئی علاقے برفانی طوفان کی لپیٹ میں،ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی

Share
Share

واشنگٹن:امریکہ میں برفانی طوفان کا سلسلہ جاری ہے ۔مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے ۔ واشنگٹن اور نیویارک سمیت درجنوں ریاستوں میں یخ بستہ ہواؤں کے ساتھ بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق شدید برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 42 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ 10 اموات صرف نیو یارک میں رپورٹ ہوئیں۔واشنگٹن ڈی سی سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں ہر شے برف سے ڈھک گئی ہے جبکہ وفاقی دفاتر دوسرے روز بھی بند رہے۔

میڈیا کے مطابق دو روز میں 16 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ ساڑھے 5 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں ۔ شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک گر گیا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق درجہ حرارت یکم فروری تک نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔

کینیڈا میں بھی شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔۔ ٹورنٹو اور اونٹاریو کے جنوبی علاقے برف سے ڈھک گئے۔ شدید برفباری کے باعث سکول بند کردیے گئے۔ کینیڈا میں خراب موسم کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ ہوئیں۔ حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...