Home sticky post 5 فیلڈ مارشل کا مظفرآباد دورہ، کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت اور حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ

فیلڈ مارشل کا مظفرآباد دورہ، کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت اور حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ

Share
Share

راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج مظفرآباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جموں و کشمیر شہداء یادگار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور تحریکِ آزادی کشمیر کے شہداء کو ان کی جرات، قربانی اور لازوال جدوجہد پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کشمیری شہداء کی قربانیوں کو تاریخ کا روشن باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اس موقع پر معززین اور کشمیری تحریکِ آزادی کے سابقہ فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جاری مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور ہندوتوا پر مبنی جبر کشمیری عوام کی جائز جدوجہد اور ان کے عزم کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ کشمیری عوام کی خواہشات اور مرضی کے مطابق آزادی کی صبح جلد طلوع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک تمام عالمی فورمز پر کشمیری عوام کا مقدمہ پوری قوت سے اجاگر کرتا رہے گا اور کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی برقرار رکھے گا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کشمیر میں تعینات افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بلند حوصلے، عزم اور جنگی تیاری کو سراہا۔ انہوں نے سخت آپریشنل حالات کے باوجود افواج کی تیاری کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے ہر سطح پر مکمل ہم آہنگی، چوکسی اور اعلیٰ آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کسی بھی دشمنانہ کارروائی کا بروقت اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک فارورڈ پوسٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے محاذ پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھی جارحیت کا فوری، بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور پاک مسلح افواج بدلتے ہوئے سیکیورٹی ماحول میں روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

اس سے قبل مظفرآباد پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کور کمانڈر راولپنڈی نے کیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...