Home sticky post 2 سپریم کورٹ نے عمران خان کے 13 مختلف مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دیے

سپریم کورٹ نے عمران خان کے 13 مختلف مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دیے

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے 13 مختلف مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دیے۔

سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے 13 مقدمات کی سماعت کے لیے تشکیل پایا ہے۔ چیف جسٹس آفریدی اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل بینچ 9 فروری کو مقدمات کی سماعت کرے گا۔

بانی تحریک انصاف کی ضمانت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر ہے۔ بشری بی بی کی ضمانت کے خلاف پنجاب کی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کی فوجداری شکایت کے خلاف اپیل پر سماعت بھی مقرر کی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے آفیشل سیکریٹریٹ اور نیب کے مقدمات پر سماعت بھی فکس کر دی گئی ہے۔ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی کی ضمانت کے خلاف نیب اپیل پر سماعت مقرر ہے۔ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیل پر سماعت فکس کی گئی ہے۔

9 مئی لاہور مقدمات میں بانی کی ضمانت کے خلاف حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے خلاف بانی کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ رجسٹرار آفس نے تمام متعلقہ فریقین اور وکلاء کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

توشہ خانہ کیس سے متعلق فوجداری درخواستیں بھی سماعت مقرر کردی گئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کارروائی مکمل ہونے کے بعد کیس دوبارہ سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا، جسٹس شاہد بلال حسن بھی دو رکنی بینچ کا حصہ ہونگے۔

ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل کردی تھی۔

الیکشن ایکٹ کی دفعات 167 اور 173 کے تحت سزا سنائی گئی تھی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس پر 9 فروری کو سماعت ہوگی

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...