Home سیاست عمران خان کا قافلہ لاہور ہائی کورٹ پہنچ گیا

عمران خان کا قافلہ لاہور ہائی کورٹ پہنچ گیا

Share
Share

سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت لاہور لائی کورٹ میں کچھ دیر میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان بے لاہور اور اسلام آباد میں درج 9مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں، عمران خان نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواستیں دائر کیں۔

درخواست میں سابق وزیراعظم نے موقف اختیار کیا کہ عدالتوں میں پیش ہوکراپنے خلاف الزامات کا سامنا کرنا چاہتا ہوں، پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت ساتوں مقدمات میں حفاظتی ضمانتیں منظور کرے.

چیئرمین پی ٹی آئی نے ظل شاہ قتل کے لاہور میں درج دومقدمات، زمان پارک کے دومقدمات میں حفاظتی ضمانت کی رخواستیں دائر کیں جب کہ عمران خان نے تھانہ رمنا اسلام آباد سمیت پانچ مقدمات میں بھی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائرکیں۔

عمران خان نے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک جانے کے لیے سیکیورٹی کی بھی درخواست دائر کی جس پر عمل درآمد ہورہا ہے۔

سابق وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں سمیت کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کی گاڑی عدالت کے احاطے میں لانے کی اجازت طلب کی تھی جس کی اجازت مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کل تک کے لیے معطل کردیے ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...