Home sticky post ٹی20 ورلڈکپ:بھارت سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

ٹی20 ورلڈکپ:بھارت سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

Share
Share

ممبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو صرف 7 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

دفاعی چیمپئن اور ہوم ٹیم بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 253 رنز بناڈالے۔

اوپنر سنجو سیمسن نے 42 گیندوں پر 89 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، شوم دوبے نے 43، ایشان کشن نے 39، ہاردیک پانڈیا نے 27، تلک ورما نے 21 اور سوریا کمار یادیو نے 11 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے تمام بولرز ہی مہنگے ثابت ہوئے، البتہ وکٹ کالم کے مطابق عادل رشید اور ول جیکس دو دو وکٹیں لے کر نمایاں رہے، جوفرا آرچر نے ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے تجربہ کار کھلاڑی تو خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، تاہم نوجوان جیکب بیتھیل نے 254 رنز کا ہدف بھی اپنی ٹیم کےلیے آسانی بنانے کی بھرپور کوشش کی۔

بیتھیل آخری اوور میں 105 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔ ول جیکس 35 جوز بٹلر 25 رنز بنا کر دیگر نمایاں بیٹرز رہے۔

بھارت کی جانب سے بھی رنز کے اعتبار سے تقریباً تمام ہی بولرز مہنگے رہے، لیکن ہاردیک پانڈیا نے 2 جبکہ بومرا، ارشدیپ، ورون چکرورتھی اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ لی۔

سنجو سیمسن کو زبردست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت مسلسل دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا ہے جبکہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی مسلسل دو مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔

ایونٹ کا فائنل 8 مارچ کو مودی اسٹیڈیم احمدآباد میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...