Home sticky post 4 وزیر توانائی نے نیپرا فیصلے کو بجلی اصلاحات کا اہم سنگ میل قرار دے دیا

وزیر توانائی نے نیپرا فیصلے کو بجلی اصلاحات کا اہم سنگ میل قرار دے دیا

Share
Share

اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے نیپرا فیصلے کو بجلی اصلاحات کا اہم سنگ میل قرار دے دیا۔اس اقدام سے سنگل بائر ماڈل سے مسابقتی بجلی مارکیٹ کی جانب منتقلی شروع ہوگی۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نےنیپرا کی جانب سے مسابقتی مارکیٹ آپریشنز ڈیٹ کے اعلان پر اپنے بیان میں کہاہے کہ شفاف، مسابقتی،مارکیٹ بیسڈ پاور سسٹم حکومتی بڑی اصلاحات میں شامل ہے ۔800 میگاواٹ بجلی کی طلب کو مرحلہ وار دو طرفہ کنٹریکٹنگ پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔بجلی کی خریداری شفاف اور خودکار مسابقتی نیلامی کے ذریعے ہوگی۔

اویس لغاری نےکہا کہ مسابقتی مارکیٹ آپریشنز اعلان اصلاحات کی منصوبہ بندی سے عملی نفاذ کی جانب اہم پیش رفت ہے۔پاور سیکٹر میں شفافیت، بہتر گورننس اور سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی۔

وزارت توانائی نے قابلِ اعتماد، مؤثر اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بجلی نظام بنانے کے عزم کااظہار کیاہے ۔پاورڈویژن کاکہناہے کہ مسابقتی بجلی مارکیٹ سے طویل مدتی معاشی ترقی اور صاف توانائی کو فروغ ملے گا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...