Home Uncategorized روس نے یوکرین کے 3 جنگی طیارے تباہ کردئیے

روس نے یوکرین کے 3 جنگی طیارے تباہ کردئیے

Share
Share

ماسکو: روس نے گزشتہ دودنوں میں یوکرین کے 3 جنگی طیارے مار گرائے ہیں ۔تاہم یوکرین نے روس کی جانب سے طیارے تباہ کرنے کے دعویٰ سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

روس کی وزارتِ دفاع کے ترجمان یوکرین کے دو مِگ 29 لڑاکا طیاروں کو عوامی جمہوریہ دونیتسک میں اولیانفکا اورخرسن ریجن میں میرولیفبوکا کے قریب مارگرایا گیا جبکہ تیسرا طیارہ خرسن ریجن میں تباہ کیا گیا۔

یوکرینی فضائیہ کا ایک ایس یو25 طیارہ خرسن ریجن میں ویلتنسکوئے کی بستی کے قریب گرکرتباہ ہوا۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ روسی افواج نے گذشتہ روز یوکرین کے متعدد علاقوں میں درجنوں فوجیوں، ہتھیاروں اور سازوسامان کو ذخیرہ کرنے والے فوجی مقامات اور گولہ بارود کے ڈپوکو نشانہ بنایا اور تباہ کردیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کی مسلح افواج نے یوکرین کی فوجی صنعتی تنصیبات پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے فضائی اور سمندری ہتھیاروں کے ذریعے میزائل حملے کیے ہیں اوریوکرینی فوج کے گولہ بارود کے ذخائر اور اسلحے کو تباہ کردیا گیا۔

دوسری جانب یوکرین نے روس کی جانب سے طیارے تباہ کرنے کے دعویٰ سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...