Home سیاست عمران خان کے خلاف کارروائی کرنے والوں کا سیاسی مستقبل خراب ،منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، پرویز الہٰی

عمران خان کے خلاف کارروائی کرنے والوں کا سیاسی مستقبل خراب ،منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، پرویز الہٰی

Share
Share

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے عمران خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر ہوئی۔

اپنے مذمتی بیان میں تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اس وقت پوری قوم کے نمائندہ لیڈر ہیں، ان کے خلاف جو لوگ یہ سب کچھ کر رہے ہیں ان کو سمجھ لینا چاہئے کہ اب قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان، خواتین، طلبا و طالبات، سول سوسائٹی اور تمام محب وطن پاکستانی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کارروائی کرنے والوں کا سیاسی مستقبل خراب ہو جائے گا اور ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام لوگ پرامن احتجاج کریں، اس وقت عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں کوئی بھی عمران خان کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان عدالت میں ضمانت کیلئے پیش ہو چکے تھے ان کو گرفتار کرنا قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے، ہم عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ ملک فسطائیت کا شکار ہو چکا، یہاں پر آئین و قانون کی عمل داری نہیں ہے، عمران خان کے ہمراہ وکیلوں کو بری طرح مارا پیٹا گیا۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ کارروائی نواز شریف اور شہباز شریف اور ان کے پٹھو رانا ثناء اللہ کی ہدایات کے بغیر نہیں ہو سکتی، عمران خان پر حملہ ہوا ہے ان کا یہ حق بنتا ہے کہ وہ جس کو ایف آئی آر میں نامزد کریں اس کا نام شامل ہونا چاہئے.

انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر بڑی بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے، اب عدلیہ کا امتحان ہے، وکلا کا امتحان ہے، اب کالا کوٹ انقلاب لے کر آئے گا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...