Home سیاست عمران خان کی گرفتاری غیرآئینی،جس کے کےتانےبانے لندن سے ملتے ہیں،شاہ محمود قریشی

عمران خان کی گرفتاری غیرآئینی،جس کے کےتانےبانے لندن سے ملتے ہیں،شاہ محمود قریشی

Share
Share

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ قوم ٹوٹ چکی ہے قوم سسک رہی ہے،پاکستان میں لاقانونیت اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اس کےخلاف سر اٹھانا ہوگا۔ عمران خان کی گرفتاری کےتانےبانے لندن سے ملتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نےکہا کہ عمران خان کی گرفتاری غیراخلاقی غیرقانونی اورغیرآئینی ہےجس کے کےتانےبانے لندن سے ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےبائیو میٹرک کیلئےجاتے ہوئے گاڑی میں ویڈیوریکارڈ کی، ویڈیو میں انہوں نے جن خدشات کا اظہار کیا اس پران کو گرفتار کیا گیا، عمران خان نے خود گرفتاری دینا کا کہا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کےسابق وزیراعظم ہےاورملک کی سب سےبڑی پارٹی کےسربراہ ہیں،اس وقت ملک کی معاشی صورتحال بہت خراب ہوچکی ہے کہ سرمایہ کار یہاں آنے کو تیار نہیں جبکہ آئی ایم ایف ملسل نظر انداز کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم ٹوٹ چکی ہے قوم سسک رہی ہے،پاکستان میں لاقانونیت اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اس کےخلاف سر اٹھانا ہوگا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...