Home سیاست تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کوگرفتار کرلیاگیا

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کوگرفتار کرلیاگیا

Share
Share

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ رٹ برانچ کے قریب گیٹ سے گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے احاطے سے اسد عمر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے چھوٹے گیٹ سے اسد عمر کو گرفتار کیا گیا اور کس مقدمے میں گرفتاری ہوئی، اس حوالے سے ابھی کچھ معلوم نہیں۔

خیال رہے کہ آج صبح تحریک انصاف کے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی اینٹی کرپشن نے لاہور سے گرفتار کیا ہے۔ انہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ٹیم کے ہمراہ ان کے گھر سے گرفتار کیا۔ سابق گورنر پنجاب کو اپنے دور میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ادھر پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ فاشسٹ حکومت نے تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنے کی تمام حدیں کراس کر لی ہیں۔ حکومت کے تمام منفی حربے الیکشن سے بھاگنے کے لیے ہیں۔ امپورٹڈ فسطائی حکومت ہوش کے ناخن لے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ظلم اور ناانصافی کے خلاف بھرپور آواز بلند کرتی رہے گی ۔ گرفتاریاں اور جیلیں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...