Home Uncategorized اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور نوجوان سیاستدان راگھو چڈھا کی رواں ہفتے منگنی کاامکان

اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور نوجوان سیاستدان راگھو چڈھا کی رواں ہفتے منگنی کاامکان

Share
Share

ممبئی:بھارتی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور نوجوان سیاستدان راگھو چڈھا رواں ہفتے منگنی کر لیں گے۔جبکہ دونوں رواں سال کے آخر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خوبرو اداکارہ پرینیتی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما راگھو چڈھا دو دن بعد بروز ہفتے کو منگنی کرنے والے ہیں۔ اس خوبصورت جوڑے کی منگنی میں قریبی رشتہ دار اور دوست احباب کو مدعو کیا گیا ہے۔

حال ہی میں مس چوپڑا اور مسٹر چڈھا کو ایک ریسٹورنٹ میں ایک ساتھ ڈنر کرتے دیکھا گیا۔ میڈیا کی جانب سے شادی کی تاریخ کے بارے میں پوچھنے پر دونوں نے اپنی خاموشی برقرار رکھی اور مسکراتے ہوئے گاڑی کی طرف روانہ ہوگئے۔

کہا جارہا ہے کہ پرینیتی اور راگھو چڈھا رواں سال کے آخر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجیو اروڑہ نے گزشتہ ماہ کہا انکشاف کیا تھا کہ پرینیتی اور راگھو جلد شادی کرنے والے ہیں۔

خیال رہے کہ راگھو چڈھا اور پرینیتی نے لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کی تھی۔ انہیں کئی مرتبہ ائیرپورٹ اور شہر کے مختلف مقامات سمیت آئی پی ایل میچز میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...