Home Uncategorized گوگل نے اپنا پہلا فولڈ ہونے والا اسمارٹ پکسل فولڈ فون متعارف کرادیا

گوگل نے اپنا پہلا فولڈ ہونے والا اسمارٹ پکسل فولڈ فون متعارف کرادیا

Share
Share

سان فرانسسكو: گوگل نے سام سنگ کی طرح اپنا پہلا فولڈ ہونے والا اسمارٹ فون گوگل آئی او کانفرنس میں پیش کردیا ہے۔گوگل اس فون کے ساتھ کم ازکم اگلے پانچ برس کے سیکیورٹی اپ ڈیٹس کا بھی پابند ہے

اس سے قبل بہت سے تجزیہ کاروں نے اپنے اپنے اندازے پیش کئے تھے۔ اب تفصیلات کے مطابق فولڈ ہونے والا فون مکمل طور پر کھلنے کے بعد یہ چھوٹے سے ٹیبلٹ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

اس میں او ایل ای ڈی کا 5.8 انچ ڈسپلے ہے۔ اس کے ایک سے دوسرے کونے تک گوریلا گلاس وِکٹس لگایا گیا ہے۔

اسکرین ڈسپلے 2,092 ضرب 1,080 ہے اور مکمل ایچ ڈی آر سپورٹ موجود ہے۔ کلر ڈیپتھ کو 24 بِٹ رکھا گیا ہے۔ ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے اور مکمل طور پر روشنی کھولی جائے تو وہ 1550 نٹس بنتی ہے۔

اس کے بیرونی جانب بھی ڈسپلے لگایا گیا ہے جس کے اوپر ساڑھے نو میگا پکسل کا کیمرا لگا ہے۔ جبکہ فورکے ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جاسکتی ہے۔

اندر کی جانب 8 میگاپکسل سیلفی کیمرہ لگایا گیا ہے جو 1080 پکسل کی ویڈیو بناتا ہے۔ اسپلٹ اسکرین کی بدولت آپ ایک وقت میں بہت سے کام کرسکتے ہیں۔

لیکن جب تجزیہ کاروں نےتہہ ہوجانے والے فون کو سیدھا کرکےمیز پر رکھا تو پچھلے کیمرے کے ابھار سے وہ کچھ اٹھا ہوا محسوس ہوا۔ لیکن گوگل نے بار بار اس کےٹیبل ٹاپ موڈ پر زور دیا ہے جو اس صورت میں کچھ پریشانی کی وجہ بنتا ہے۔

اندرونی برقی آلات کی بات کی جائے تو 283 گرام وزنی فون میں گوگل ٹینسر جی ٹو چپ اور ٹائٹن ایم ٹو سیکیورٹی کو پروسیسر لگا ہے۔ 12 جی ریم کے ساتھ کل اسٹوریج 512 جی بی تک ہے۔

فولڈ ہونے والا فون اینڈروئڈ 13 پر کام کرتا ہے اور سال کےآخرتک اپ ڈیٹ ہوکر اینڈروئڈ 14 کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

گوگل اس فون کے ساتھ کم ازکم اگلے پانچ برس کے سیکیورٹی اپ ڈیٹس کا بھی پابند ہے۔

ادھر مرکزی کمیرہ 48 میگاپکسل ہے کا ہے جو 82 درجے کے زاویئے پر فیلڈ آف ویو دکھاتا ہے۔، دوسرا کیمرہ الٹروائڈ ہے جو 10اعشاریہ 8 میگاپکسل کا ہے۔ 60 فریم فی سیکنڈ کی فورکے ویڈیو بنانے کی بھی سہولت ہے۔

واضح رہے کہ گوگل پکسل فولڈ کی تعارفی قیمت 1799 ڈالر رکھی گئی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...