Home نیوز پاکستان جناح ہاوٴس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے بیشتر شر پسندوں کی شناخت ہوگئی

جناح ہاوٴس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے بیشتر شر پسندوں کی شناخت ہوگئی

Share
Share

لاہور: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جناح ہاوٴس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے بیشتر شر پسندوں کی شناخت کر لی۔

شر پسندوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔ جناح ہاوٴس کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے اورقیمتی اشیا و دستاویزات چوری کرنے والوں کے خلاف مزید تیزی سے قانون حرکت میں آگیا۔ اب تک بیشتر افراد کی شناخت ہو چکی ہے جنہوں نے کور کمانڈر ہاوٴس میں جلاوٴ گھیراوٴ اور توڑ پھوڑ کی اور پرتشدد کاروائیوں میں حصہ لیا۔

ذرائع کے مطابق شرپسندوں میں دانش منیر سکنہ لاہور، سعود سکنہ لاہور، عدنان اشرف سکنہ لاہور، فاروق زمان سکنہ راولپنڈی، علی حسن عباس سکنہ لاہور، چوہدری مسعود معراج سکنہ لاہور، محمد تیمور جعفر سکنہ لودھراں، علی افتخار سکنہ لاہور، عامر حمزہ سکنہ پاک پتن، وقاص پرویز سکنہ لاہور، سجاد سعید سکنہ ملتان، یوسف گلزار سکنہ لاہور، محمد ارسلان سکنہ لاہور اور علی رضا سکنہ اوکاڑہ شامل ہیں۔

شر پسندوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پر تشدد کارروائیوں میں ملوث شرپسند آتشیں اسلحہ، ڈنڈوں ، پتھروں اور پٹرول بموں سے لیس تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسے مزید افراد جنہوں نے ملک کے دیگر علاقوں میں ملکی املاک کو نقصان پہنچایا وہ بھی قانون کی گرفت میں آ رہے ہیں۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...