Home سیاست قومی سلامتی کمیٹی کا شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ

قومی سلامتی کمیٹی کا شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی نے شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہےاور کہا کہ سرکاری کو نقصان پہنچانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس ہوا جس میں تمام سروس، چیف اوروزراے اعلی شریک ہوئے۔

شرکاء نے نو مئی کے پر تشدد واقعات کی شدید مذمت، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، واقعات میں ملوث گناہ گاروں کو قرار واقعی سزا ملے گی تو دوبارہ ایسا واقعہ نہیں ہو گا، جو بے گناہ ہو گا اسے کچھ نہیں کہا جائے گا، جس نے جرم کیا ہے وہ بچ نہیں سکے گا

وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ 9 مئی کو سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، اس دن پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ترین واقعات ہوئے، ان افسوس ناک واقعات نے کروڑوں پاکستانیوں کو افسردہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام طبقات نے ان واقعات پر انتہائی غم وغصے کی صورتحال میں وقت گزارا، اس روز دھرتی کے شہیدوں اور غازیوں کی بے حرمتی کی گئی، وطن سے والہانہ محبت کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایسے دلخراش مناظر کبھی کسی پاکستانی نے نہیں دیکھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگاجس گھر میں پاکستان کی حفاظت پر مامور سپوت تھے اسے جلایا گیا ۔ جن لوگوں نے منصوبہ بندی، لیڈ کیا، اکسایا ایسا دشمن بھی نہیں کر سکا، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جی ایچ کیو، میانوالی ایئربیس کا رخ کیا گیا، ایف سی سکول پر تباہی کی گئی، کیا 75 سالوں میں ایسا واقعہ ہوا؟، ساری صورتحال کا جائزہ لینا ہو گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام افواج کے ساتھ مکمل وابستگی کا اظہار کرتے ہیں، اس مذموم حرکت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، جنہوں نے منصوبہ بندی، بلوائیوں کو اکسایا کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناح ہاوس صرف عمارت نہیں بلکہ لہو کی عبارت سے بنا گھر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں نے 65 کی جنگ اور ضرب عضب میں قربانیاں دیں شہدا کے مجسموں کو توڑا گیا، 72 گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے مقدمات درج کیے جائیں گے، جو گناہ گار ہے ان کو قرار واقعی سزا ملے گی تو دوبارہ ایسا واقعہ نہیں ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو بے گناہ ہو گا اسے کچھ نہیں کہا جائے گا، جس نے جرم کیا ہے وہ بچ نہیں سکے گا تباہ کن کارروائیاں کرنے والے دہشت گردوں کے زمرے میں آتے ہیں، عسکری تنصیبات پر حملوں کے بعد جتنا غم و غصہ کیا جائے وہ کم ہے، ہمیں ایسے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔

اجلاس میں شر پسندوں کے خلاف کیسز کا جلد فیصلہ کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

Share
Related Articles

وزیرآباد حملہ کیس، حماد اظہر، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری

گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیرآباد حملہ کیس میں عدم...

جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا، وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا، بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے بیان...

توشہ خانہ 2 کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلیے درخواست سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے توشہ خانہ...

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...