Home نیوز پاکستان بلوچستان میں چیک پوسٹ پر شرپسندوں کاحملہ، 3 سیکورٹی اہلکار شہید ،ایک دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں چیک پوسٹ پر شرپسندوں کاحملہ، 3 سیکورٹی اہلکار شہید ،ایک دہشتگرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی :بلوچستان میں چیک پوسٹ پر حملے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشتگرد بھی ماراگیا۔۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے مارگیٹ ایریا زرغون میں قائم سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔ چیک پوسٹ علاقے میں کوئلے کی کانوں سے بھتہ خوری کی شکایت کو روکنے کے لیے حال ہی میں قائم کی گئی تھی۔

چیک پوسٹ پر موجود سیکورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ قریبی پہاڑوں میں ممکنہ طور پر فرار ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

آرمی چیف کا کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی...

سیکیورٹی فورسز کاجنوبی وزیرستان میں آپریشن 13 خوارج ہلاک

راولپنڈی :جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس...

صدرمملکت ،وزیراعظم کی کرسمس کے موقع مسیحی برادری کو مبارکباد،نیک تمناؤں کااظہار

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف...

افواج پاکستان کا بابائے قوم کو خراج عقیدت

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے بابائے قوم...