Home Uncategorized امریکا اور اتحادی ممالک یوکرین کو ایف 16 سمیت جدید ترین جنگی طیارے دیں گے

امریکا اور اتحادی ممالک یوکرین کو ایف 16 سمیت جدید ترین جنگی طیارے دیں گے

Share
Share

واشنگٹن: امریکا اور اتحادی ممالک یوکرین کو ایف 16 سمیت جدید ترین جنگی طیارے دیں گے۔ یوکرینی پائلٹس کی تربیت کے دوران یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ یوکرین کو طیارے کب دئیے جائیں گے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سیلیوین نے بیان میں کہا کہ صدر جوبائیڈن نے یوکرین کو ایف 16 سمیت جدید جنگی طیارے دینے کے فیصلے سے جی سیون ممالک کے سربراہان کو مطلع کردیا ہے۔ امریکی فوجی یوکرینی پائلٹس کو ایف 16 طیارے اڑنے کی تربیت بھی فراہم کریں گے۔

امریکی مشیر نے مزید کہا کہ آنے والے مہینوں میں یوکرینی پائلٹس کی تربیت کے دوران یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ یوکرین کو طیارے کب دئیے جائیں گے۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکا اور اتحادیوں کے فیصلے کو تاریخی اور قابل تعریف قرار دیا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...