Home سیاست چوہدری وجاہت حسین نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا ،ق لیگ میں واپسی کا اعلان

چوہدری وجاہت حسین نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا ،ق لیگ میں واپسی کا اعلان

Share
Share

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری وجاہت حسین نے پی ٹی آئی چھوڑ کر ق لیگ میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت نے ثابت کیا ہمارے خاندان سے کچھ فیصلے درست نہیں تھے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ اس وقت پورا پاکستان فوجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کررہا ہے، ہماری فیملی کا کبھی بھی ایسا رویہ نہیں رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کوئی جماعت جوائن نہیں کی، وقت نے ثابت کیا ہمارے خاندان سے کچھ فیصلے درست نہیں تھے، خاندان کے کچھ لوگ جو دوسری پارٹی میں ہیں انہیں خوش آمدید کہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر بننے والے مقدمات فرضی تھے ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں میرے خلاف مقدمات میرٹ پر چلیں گے، ہر چیز اسٹیپ بائی اسٹیب ہوگی اور آنے والے دنوں میں خاندان ایک جگہ ہوگا۔

چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ میرا مونس الٰہی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، مجھے پرویز الہی اور مونس کے کیسز کا کوئی علم نہیں ہے۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ مونس الٰہی نے چھ ماہ قبل کہا تھا ملتے جلتے رہیں گے مگر سیاست اپنی اپنی، خاندان کےا ندر اگر ’’میں‘‘ آجائے تو پھر دراڑیں پڑ جاتی ہیں، وزیر اعظم نے چوہدری شجاعت حسین سے کہا کہ مجھے 9 مئی کا بہت دکھ ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...