Home سیاست شیریں مزاری کی گرفتاری ،آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری

شیریں مزاری کی گرفتاری ،آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آبادہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری کی گرفتاری کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کیس کا فریق بنانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے روبرو کیس کی سماعت میں درخواست گزار نے استدعا کی کہ آئی جی اسلام آباد کو توہینِ عدالت کیس میں فریق بنایا جائے۔

عدالت نے شیریں مزاری کیس میں توہین عدالت کا فریق بنانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیا اور سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

آئی ایم ایف مشن سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے، محمد اورنگزیب

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کلائمیٹ فنڈ پر...

۔ 26 نومبر احتجاج یس،عدالت کا گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد:عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں گرفتار پی ٹی...

ہراسگی کے ملزم کی نوکری سے جبری ریٹائرمنٹ کے خلاف درخواست خارج

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ہراسگی کے ملزم کی نوکری سے جبری...

وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات، ٹیکس کیسز میں میرٹ پر جلد فیصلوں کی استدعا

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے چیف...