Home سیاست توہین الیکشن کمیشن،عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر ذاتی حیثیت میں طلب

توہین الیکشن کمیشن،عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر ذاتی حیثیت میں طلب

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کی۔

عمران خان اور فواد چودھری کی جانب سے وکیل فیصل چودھری اور اسد عمر کی جانب سے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

وکیل فیصل چودھری نے کمیشن کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کا آرڈر کل موصول ہوا، آرڈر تاخیر سے موصول ہوا تو کیسے تیاری کرتے۔

ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ خان نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر بھی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا موقع دیا تھا جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ہمارے خلاف 150 کیسز ہیں، روزانہ 36 کیسز ہوتے ہیں۔

رکن الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ جب 150 کیسز نہیں تھے تب بھی آپ پیش نہیں ہوتے تھے۔

وکیل فیصل چودھری نے سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں، الیکشن کمیشن یہ بات دماغ سے نکال دے کہ ہم ان کی توہین کر رہے ہیں، یہ کیس تو 6 ماہ سے الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے۔

ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ خان نے کہا کہ گزشتہ سماعت میں عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت میں عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔

عدم پیشی پر ہونے والی سماعت میں کیس کو بھی نمٹا دیں گے، الیکشن کمیشن میں کیس کی مزید سماعت 5 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...