Home Uncategorized سیب کھائیں اور بڑھاپے کو دور بھگائیں

سیب کھائیں اور بڑھاپے کو دور بھگائیں

Share
Share

میساچوسیٹس: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ سیب اور سیاہ توت میں موجود ایک جزو بڑھاپے میں نحیف ہونے کے امکانات کو کم کر دیتا ہے۔جس کا مطلب ہے کہ بڑھاپے میں کمزوری سے بچنے کے لیے غذائی لائحہ عمل میں کوئرسیٹِن سے بھرپور غذاوٴں کا استعمال کارگر ثابت ہوسکتا ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے محققین نے 17000 افراد کا 12 سال تک معائنہ کیا اوریہ جاننے کی کوشش کی کہ ان افراد کی غذا ان کی جسمانی طاقت پر کس اثر انداز ہوتی ہے۔

محققین کو تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ سیب اور بلیک بیری میں موجود کوئرسیٹِن نامی فلیونول بڑھاپے میں جسم کی طاقت کے ماند پڑنے کے امکانات میں کمی لاتا ہے۔10 ملی گرام کی مقدار(جو کہ ایک پورے سیب میں پائی جاتی ہے) میں اس فلیونول کی روزانہ کھپت بڑھاپے میں جسم کے لاغر ہونے کے امکانات کو 20 فی صد تک کم کردیتی ہے۔

امیریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر شِیوانی ساہنی کے مطابق مطالعے میں کوئرسیٹِن کی زیادہ کھپت کا سب سے زیادہ تعلق بْڑھاپے میں جسم کی کمزوری سے بچانے کے ساتھ دیکھا گیا۔

جس کا مطلب ہے کہ بڑھاپے میں کمزوری سے بچنے کے لیے غذائی لائحہ عمل میں کوئرسیٹِن سے بھرپور غذاوٴں کا استعمال کارگر ثابت ہوسکتا ہے۔

فلیونائیڈ قدرتی کیمیا کا ایک ایسا گروپ ہے جو اپنے اینٹی آکسیڈنٹ اثرات کے سبب جانا جاتا ہے۔

ماضی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ یہ کیمیا لوگوں میں بلند فشار خون، دل کے دورے، فالج اور ذیا بیطس کے امکانات میں کمی کے لیے بھی مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

فلیونول فلیونائیڈ کا ایک چھوٹا ذیلی گروہ ہوتا ہے جبکہ کوئرسیٹِن ایک مخصوص قسم کا فلیونول ہے جو سیب، بیری، پیاز، دھنیے اور چائے میں موجود ہوتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...