Home سیاست مفتاح اسماعیل نے اپنے سیاسی مستقبل کو شاہد خاقان عباسی کے ساتھ منسلک کردیا

مفتاح اسماعیل نے اپنے سیاسی مستقبل کو شاہد خاقان عباسی کے ساتھ منسلک کردیا

Share
Share

کراچی: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے سیاسی مستقبل کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے کہا ہے کہ شا ہد خاقان عباسی نے اگر مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر دوسری جماعت جوائن کی تو وہ ان کے ساتھ ہوں گے۔

کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس سیج ممبران کے ساتھ اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے اگر مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر دوسری جماعت جوائن کی تو وہ ان کے ساتھ ہوں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اکتوبر یا نومبر تک آئی ایم ایف نہیں آیا تو ڈیفالٹ کے امکانات بہت بڑھ جائیں گے، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں کافی تاخیر ہوگئی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نگراں سیٹ اَپ میں کوئی آفر نہیں دی گئی ہے صرف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، حکومتی کارکردگی پر بات کرنے پر پہلے مسلم لیگ سے روکا گیا تاہم اب اس پر خاموشی ہے۔

Share
Related Articles

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...