Home Uncategorized گوگل نے پاکستانیوں کے لیے اسکالرشپس کی تعداد بڑھا کر 45 ہزارتک کرنے کا اعلان کردیا ،امین الحق

گوگل نے پاکستانیوں کے لیے اسکالرشپس کی تعداد بڑھا کر 45 ہزارتک کرنے کا اعلان کردیا ،امین الحق

Share
Share

کراچی: گوگل نے اس سال پاکستانیوں کے لیے اسکالرشپس 15 ہزار سے بڑھا کر45 ہزار کردی ہے اور اگلے برس ساڑھے چار لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو اسکالرشپ دی جائے گی۔

وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، امین الحق نے ایک کانفرنس میں کہا کہ یہ ایک اہم خبر ہے جو ملک میں 9 مئی کے دلخراش واقعے کی وجہ سے عوام تک نہ پہنچ سکی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اسکالرشپ میں خواتین کا حصہ 40 فیصد رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہمار ا گوگل انتظامیہ سے مسلسل رابطہ ہے اور اگلے سال گوگل ساڑھے 4لاکھ پاکستانیوں کواسکالرشپ دے گا۔ گوگل انتظامیہ نے 9مئی کو اسکالرشپس کی تعداد 15ہزار سے بڑھاکر 45ہزارتک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی نے ڈیجیٹل پاکستان کا ہدف حاصل کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔ ملک میں اگلے 50سال کی ضرورت کے تناظر میں آئی ٹی پالیسی مرتب کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2022 تک آئی ٹی ایکسپورٹس 500ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

۔ وزارت آئی ٹی میڈ ان پاکستان کو فروغ دینے کی پالیسی پرگامزن ہے۔ ملک میں موبائل اور اسمارٹ فونز کی مینوفیکچرنگ جاری ہے اور مقامی طور پر بننے والے اسمارٹ فون کی قیمت 18 سے 25ہزار روپے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ تین سال میں 75ارب روپے کی لاگت سے کنیکٹوٹی کے 70 نئے پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم پی ایس ڈی پی کے بجائے سیلولر کمپنیوں کی آمدنی کا 2فیصد سے حاصل کی گئی ہے۔ آئی ٹی بزنس کی ترقی کنیکٹوٹی کی سہولت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر حسیب خان نے کہا کہ آج کا نوجوان آئی ٹی سیکٹر میں وہ تخلیقی کام کررہا ہے جسکی مقامی صنعتوں کو ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ومعاونت کی ضرورت ہے۔ وزارت آئی ٹی اس ضمن میں منصوبہ بندی کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کا کام آئی ٹی کے بغیر نہیں کرسکتے اور پاکستان ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے بغیر عالمی مارکیٹوں میں اپنے حریفوں سے مسابقت نہیں کرسکتا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...