Home نیوز پاکستان عالمی بینک کی پاکستان کیلیے 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری

عالمی بینک کی پاکستان کیلیے 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری

Share
Share

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے د ی۔قدرتی آفات کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات پر خرچ کی جائے گی,

عالمی بینک کی جانب سے فراہم کی جانے والی رقم بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں روزگار، ضروری خدمات کی فراہمی اور صوبے کی آبادی کو قدرتی آفات کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات پر خرچ کی جائے گی۔علاوہ ازیں 35 ہزار افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے گرانٹ بھی دی جائے گی۔

اس حوالے سے کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک ناجے بینہیسن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مجموعی طور پر 27 لاکھ متاثرہ آبادی کو فائدہ ہوگا، مالی پیکیج بعد از سیلاب بحالی پروگرام کا حصہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ کمیونٹی کی مدد کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، متاثرہ آبادی کو روزگار، زراعت اورانفرا اسٹرکچر کی تعمیرمیں مدد دی جا رہی ہے۔

Share
Related Articles

اشنا شاہ کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

اشنا شاہ نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری...

آئی ایس پی آر کے نئے نغمے “للکار” کا ٹیزر جاری

معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر خصوصی نغمہ پیش اسلام آباد: Inter-Services...

صدر آصف علی زرداری کی روس کی قیادت کو یومِ فتح پر مبارکباد

روسی صدر ولادیمیر پوتن کے نام تہنیتی پیغام اسلام آباد: صدر پاکستان...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری اسلام آباد: مہنگائی کے بوجھ...